گٹکا فروش شہریوں کا قتل کر رہے ہیں،سندھ ہائی کورٹ

246

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا معاملہ ،عدالت کا پولیس کو ملزمان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت کارروائی کرنے کا حکم ۔ گٹکا بنانے کے کیس میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی ۔جہاں بتایا گیا کہ گٹکے کے خلاف جنگ شروع کرنے والا نسیم حیدر انصاف سے قبل ہی منہ کے کینسر کے باعث انتقال کرگیا ،عدالت نے پولیس کو ملزمان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گٹگا بنانے والے اور گٹکا فروش شہریوں کا قتل کر رہے ہیں، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف بابو بتی ، اسحاق گودرا، کامران اور رئییس کی ضمانت منسوخ کی جائے،مدعی مقدمہ نسیم حیدر منہ کے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے،یکم فروری کو انتقال ہوچکا ہے،ہزاروں لوگ گٹکا کھانے سے منہ کے کینسر میں مبتلا ہیں،ملزمان کی ضمانت منسوخ کی جائے اور گٹکے کی فروخت پر پابندی عاید کی جائے،پولیس کی سرپرستی میں گٹکا بیچا جارہا ہے، اس پر پابندی لگائی جائے۔