لاپتا افراد کی عدم بازیابی کی درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت

235

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاپتا افراد کی عدم بازیابی کی درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ندیم پٹیل گزشتہ 5 روز سے لاپتا ہے اب تک گھر نہیں آیا،میرے بھائی کو سی ٹی ڈی نے پہلے بھی اغوا کیا تھا اور نام ائر پورٹ حملہ کیس میں ڈال دیا،ائر پورٹ حملہ کیس میں بھائی بری ہوا جس کے بعد اسے دوبارہ اغوا کرلیا گیا، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کیسے کسی کو اغوا کرسکتی ہے، پولیس کی موجودگی میں اغوا ہونا حیران کن بات ہے، عدالت نے ایس ایچ او فیروز آباد، سی ٹی ڈی حکام اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔