سندھ ہائی کورٹ میں مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست پر سماعت

138

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قرار دینے کے لیے درخواست کی سماعت ،عدالت نے درخواست گزار سے عدالت عظمیٰ میں نظر ثانی کی درخواست پر حکم نامے کی کاپی طلب کرلی ۔ایڈ یشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کو دہری شہریت کیس سے دستبردار کرنے پر عدالت عظمیٰ نے کلیئر قرار دیا تھا،مراد علی شاہ 2014ء میں ضمنی انتخاب اور 2018 ء میں عام انتخابات میں منتخب ہوئے ہیں ۔الیکشن ٹریبونل نے مراد علی شاہ کے خلاف درخواستیں مسترد کردی تھیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 2 مئی 2013ء کو عدالت عظمیٰ نے نااہل قرار دیا،نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے جامشورو سے ضمنی الیکشن لڑا، وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔ درخواست میں مراد علی شاہ، الیکشن کمیشن ،چیف سیکرٹری سندھ، صوبائی الیکشن کمشنر و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔