وفاقی حکومت ایس ایس جی سی کو 5 ارب روپے ادا کرے، عدالت عالیہ

121

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں آئل اینڈ گیس کمپنیز کی جانب سے مقامی آبادی کو روزگار اور گیس فراہمی کے کیس سے متعلق سماعت، عدالت نے وفاقی حکومت کو سندھ کے بقیہ دیہات میں گیس فراہمی کیلیے 5 ارب روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سیکرٹری پیٹرولیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا جبکہ عدالت نے 5 ارب روپے کی ادائیگی کیلیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی، عدالت نے وفاقی سیکرٹری کو جاری شوکاز نوٹس ایک ہفتے کیلیے معطل کردیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق مقامی آبادیوں کو گیس فراہم کی جائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم، چیف سیکرٹری سندھ کو طلب کرلیا، عدالت نے سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی 17 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مقامی آبادیوں کو گیس کی فراہمی کیلیے وفاقی حکومت ایس ایس جی سی کو رقم ادا کرے