لاڑکانہ، زمینی تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

104

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ ضلع کے تھانہ سیہڑ کی حد میں زمینی تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہر کے تھانہ سول لائن پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے نوجوان پولیس اہلکار ندیم لاشاری کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر مقتول اہلکار کی لاش تحصیل اسپتال ڈوکری منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، دوسری جانب مقتول پولیس اہلکار کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں ورثہ سمیت ڈی ایس پی ڈوکری سرفراز پیچوہو و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں لاش کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، اس حوالے سے ایس ایچ او سیہڑ عبدالرزاق عبدالرزاق ٹگڑ نے بتایا کہ پولیس اہلکار ندیم لاشاری کو زمینی تنازعے پر قتل کیا گیا واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جنہیں تمام جلد گرفتار کیا جائے گا، دوسری جانب ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔