سکھر(آن لائن) سکھر میں خورشید شاہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت 15 روز تک ملتوی، 18 فروری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم۔ عدالت نے غیر حاضری پر ملزم جنید قادر شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور ان کے 1 8 ساتھیوں کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کے تیارکردہ ریفرنس کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے عدالت لایا گیا۔علاوہ ازیں خورشید شاہ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی سندھ کے تبادلے پر صوبوں کے درمیان فرق ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جلسوں میں روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن کا ذکر کرنے والے عمران خان بتائیں کہ اب 12 ارب روزانہ کی کرپشن کون کررہا ہے، وہ روزانہ کے 12 ارب روپے کہاں خرچ ہورہے ہیں، اب کرپشن کرنے والوں کو کیوں نہیں پکڑتے۔