وزیر اعظم قبل از وقت الیکشن کروا سکتے ہیں،شیخ رشید

112

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مدت پوری ہونے سے پہلے الیکشن کروا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان مدت پوری ہونے سے چھ ماہ قبل الیکشن کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا میں عمران خان کا وزیر ہوں اور سائے کی طرح ان کے ساتھ رہتا ہوں۔میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو اپوزیشن سے شکست نہیں ہو گی۔اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کے ٹکراؤ کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کپتان اپنی ٹیم کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن باہر سے کھلاڑی بدلنے کا کہا جاتا ہے جو کپتان کو قبول نہیں۔عمران خان کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں کوئی خطرہ نہیں ہے،مہنگائی اس گورنمنٹ کو درپیش واحد چیلنج ہے۔