غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں راجہ پرویز اشرف بری

494

لاہور: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف  سمیت دیگر  ملزمان کو جعلی بھرتیوں کے کیس میں بری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی بھرتی کیس میں بریت کی درخواست سے متعلق  کیس کی سماعت کی۔

جس میں راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان میں سابق ڈائریکٹرز بورڈ آف گورنرز محمد سلیم عارف، ملک محمد رضی عباس،سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع ،سابق سی ای اومحمد ابراہیم مجوکہ اور سابق ڈائریکٹر ایچ آرحشمت علی کاظمی بھی شامل ہیں۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ وہ بے گناہ ہیں اور نیب ریفرنس میں ان کے خلاف غلط الزام لگایا گیا۔

فاضل  جج نے سماعت کے بعد راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر 7 افسران کو بری کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کا الزام تھا کہ راجہ پرویز اشرف نے 437 افراد کو غیرقانونی طور پر بھرتی کیا تھا۔ جس کے بعد نیب کی جانب سے 2016 میں سابق وزیراعظم کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔