کوئٹہ: گیس اخراج کے باعث دھماکا،6 افراد جھلس گئے

203

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ اور بروری میں گیس لیکج کے باعث 2 دھماکوں میں خاتون سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق کو ئٹہ کے علاقے سریاب روڈ خلجی کالونی میں عبدالمنان کے اہلخانہ سردی کے باعث گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سوگئے، جس کے بجھ جانے کی وجہ سے گیس لیک ہونا شروع ہوگئی۔ صبح ہیٹر جلانے کیلیے ماچس جلائی گئی تو دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ گیس لیکج سے دھماکے کا دوسرا واقعہ بروری روڈ عیسیٰ نگری کے ایک مکان میں پیش آیا جس میں ایک شخص ساغر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔