ٹھٹھہ، سینئر صحافی اور قوم پرست رہنما سے جنگ شاھی پولیس کی بدتمیزی

246

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سینئر صحافی محبوب بروہی اور قوم پرست رہنما نواز شاہ بھاڈائی سے جنگ شاھی پولیس کی بدتمیزی، گاڑی کی اور صحافی کی تلاشی کے بعد مزید بولنے پر مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے دی ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر سیٹھار نے نوٹیس لیکر اے ایس آئی کا تبادلہ کردیا اس سلسلے میں سینئرصحافی محبوب بروھی اور قوم پرست رہنما نوازشاھ بھاڈائی ذاتی مصروفیاتی کے سلسلے میں جنگ شاھی جا رھے تھے کہ کے ڈی اے کینال پر کھڑے اے ایس آئی امداد پنہور نے بھاری پولیس کی نفری کے ہمراہ ان کی گاڑی کا گھیرائو کرکے گاڑی کو روک لیا، صحافی محبوب بروہی کی جانب سے تعارف کرانے کے باوجود پولیس نے گاڑی کی اور صحافی محبوب بروہی اور قوم پرست رہنما نواز شاہ بھاڈائی کی تلاشی لی اور کہا کہ تلاشی کے دوران کچھ بولنے کی جرأت کی تو مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دوں گا۔ پولیس کے اس رویے کی ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیرسیٹھار کو شکایات کی، جنہوں نے ڈی ایس پی کو انکوائری کرنے کا حکم دیا، جس کی رپورٹ پر اے ایس آئی کا فوری طور پر تبادلہ کردیا گیا۔ ادہر صحافی محبوب بروہی سے بدتمیزی کرنے کیخلاف مکلی پریس کلب کا ہنگامی اجلاس صدر اعجاز ورایو کی صدارت میں طلب کیا گیا۔ واقعہ پر ٹھٹھہ کے سیاسی، سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔