لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امرا لیاقت بلو چ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، راشد نسیم، اسداللہ بھٹو، میاں محمد اسلم، پروفیسر محمد ابراہیم،
معراج الہدیٰ صدیقی، عبدالغفار عزیز، ڈپٹی سیکرٹرجنرل سید وقاص انجم جعفری، محمد اصغر، اظہر اقبال حسن، حافظ ساجد انور، سید بختیار معانی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے بانی جماعت اسلامی سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی بھتیجی اور سید ابوالخیر مودودی کی بیٹی کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور خاندان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔