سکھر پولیس کی چاق و چوبند نفری نے ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ کردیا، دو ڈاکو زخمی

111

سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف رات کو بھی آپریشن کا سلسلہ جاری، پولیس کی چاق و چوبند نفری نے ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ کردیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق رات کی تاریکی میں فرار مسلح ڈاکوؤں کو شدید مزاحمت کے بعد پیچھے دھکیل دیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ آپریشن میں مارٹر گولوں سمیت جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ محاصرہ تنگ ہونے کے بعد مسلح ڈاکو راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ ڈاکوؤں کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھی ہوئی ہے۔