آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

565

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی  زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی  زلمے خلیل زاد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی جس میں علاقائی امن و امان کی صورت حال اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

 ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔