کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے اومنی گروپ کی شوگر ملز کو 7 ماہ میں تمام کاشتکاروں کو واجبات ادا کرنے کاحکم دے دیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے واجبات ادا نہ کرنے سے متعلق کاشتکاروں کی درخواست کی سماعت کی ۔ گروپ پریذیڈنٹ ،ڈائریکٹر اومنی گروپ شوگر ملز، کین کمشنر اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔نمائندہ اومنی گروپ نے بتایا کہ گنے کے کاشتکاروں کو اکاؤنٹس منجمد ہونے پر دیگر ذرائع آمدن سے 8 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 2سال سے انہیں واجبات نہیں ملے،عدالت نے اومنی گروپ کو کاشتکاروں کے واجبات سیزن کے اختتام تک دینے کا حکم دے دیا۔