نواب شاہ(سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ مہتاب چانڈیو نے جام داتار پولیس اسٹیشن پر چھاپا مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا جبکہ ایس ایچ او اور عملہ بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔چھاپا مار کارروائی وکیل ثنااللہ بروہی کی معرفت گپچانی کے رہائشی شاہنواز بروہی کیطرف سے سیشن جج شہید بینظیر آباد کی عدالت میں درخواست دائرکی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ آصف علی بروہی پر4 ایف آئی آر داخل ہوئی تھی جس میں ضمانت قبل از گرفتاری بھی کروائی ہوئی ہے اس کے باوجود بھائی کو ایس ایچ او نے انویسٹی گیشن کے لیے تھانے پر بلایا جس کے بعد ایس ایس پی سے ملانے کے بہانے لے جاکر لاپتا کر دیا ہے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر مجسٹریٹ مہتاب چانڈیو نے سخی جام داتار پولیس اسٹیشن پر چھاپا مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانے پر بیٹھے عملے کوہدایت کی کہ آج بروز جمعہ ایس ایچ او ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوں۔