سکھر، اسد اللہ بھٹو کی سردار غوث بخش خان مہر سے ملاقات، عمرہ پر مبارکباد

118

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر، سابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو نے وزیر آباد میں جی ڈی اے کے رہنما، رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر سردار غوث بخش خان مہر سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسد اللہ بھٹو نے غوث بخش مہر کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی۔ جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو، عبدالفتاح سہندڑو بھی ہمراہ تھے۔