راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ

176

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے پر تشویش کا اظہاکیا ہے۔ ترجمان نے کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے چیمبر میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات پر مبنی سیکٹرز کی گروتھ کے لیے ضروری ہے کہ کم شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس وقت تاجروں کے پاس سرمائے کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کاروباری لاگت میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ زیادہ شرح سود کے باعث بڑے پیمانے کی صنعت سکڑ کر رہ گئی ہے۔ افراط زر اور روپے کی قدر میں کمی سے پہلے ہی قوت خرید کم ہو چکی ہے، صنعتی بحالی اور ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے ضروری ہے۔