سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر کے تھانہ آباد ، بائی جی،سائٹ اور نیو پنڈ کی حدود میں میں جرائم کی وارداتیں ، تھانہ نیو پنڈ سے مسلح افراد محنت کش سے 20 ہزار چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ آباد کی حد سے سے رکشا لوڈر چوری کر لیا گیا، جبکہ تھانہ بائجی اور سائٹ سے دو موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں ۔ پولیس جرائم پیشہ افراد کا سراغ لگانے میں ناکام رہی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعات کی تفتیش جاری ہے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے ۔