نوابشاہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قاضی احمدمیں معمول تنازع پر زمیندار کی فائرنگ ایک شخص ہلاک دو زخمی نازک حالت میں اسپتال منتقل ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ قاضی احمد کے قریبی گاؤں میر محمد کھوسو میں زمیندار کی فائرنگ سے زمین پرکام کرنا والے نوجوان ہاری علی مرتضی کھوسو ہلاک ہوگیا ۔اس موقع پر جاں بحق نوجوان کے ورثا کا کہنا ہے کہ زمیندار نے نہ حق ہمارے نوجوان کو قتل کیا ہے جو کہ بے گناہ تھا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کے قاضی احمد اسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹر وں کے مطابق نوجوان کی موت گلے میں لگنے والی گولی سے ہوئی ہے تاہم کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔