چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے پر آئی جی کی تبدیلی کیلئے پانچ نام وفاق کو بھیجےلیکن وزیراعظم نے اتفاق نہیں کیا ،یہ ایک نہیں دوپاکستان کی واضح مثال ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی حکم نہ ماننے پر تبدیل کیا گیا جس کا جرم صرف اتنا تھا کہ غریب کی گائے نے وزیر کے گھر میں گھسنے کی ہمت کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی خراب صورتحال پر آئی جی کیلئے پانچ نام وفاق کو بھیجے ،سنیارٹی پر نام بھیجے لیکن پھر بھی وزیراعظم نے اتفاق نہیں کیا ،یہ ایک نہیں دوپاکستان کی واضح مثال ہے اور یہ نئے پاکستان کا مذاق ہے۔
send 5 names on basis of seniority for a new IG to federal government. PM won’t do his job & agree to an IG. This is another eg of #AikNahiDo Pakistan & the joke that is #NayaPakistan. It would be funny if this did not have such serious consequences for real peoples lives. 2/2
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 29, 2020