اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روکنے کا حکم

438

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کےدو رکنی بینچ نے نیب کی تحویل میں لیا گیا گھر نیلام کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کی دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ گلبرگ 3 لاہور کا گھر اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو حق مہر میں اہلیہ کو دیا تھا، اہلیہ کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی کے احکامات درست نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کا عمل روک دیا،ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلےپر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نیب سے 13فروری تک جواب طلب کر لیا۔