سکھر، مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

193

سکھر (صباح نیوز)سکھر میںبشیرآباد لنک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔سکھر کے سانگی تھانہ کی حدود بشیرآباد لنک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو، قتل اقدام قتل موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ ڈاکو کی شناخت ضمیر چاچڑ نام سے ہوئی ہے۔ فرار ہونے والے ڈاکوں کی تلاش میں پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا۔