کراچی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کل 29 جنوری کوضلع سانگھڑ کے ایک روزہ دورے پر ٹنڈوآدم پہنچیں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران ٹنڈوآدم، شہدادپور،کھڈرو اور سانگھڑ میں دعوتی تنظیمی اور عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔ ضلعی و مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔