کراچی(نمائندہ جسارت) ایرانی اور افغان خواتین کو سوشل میڈیا پربلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار۔ خواتین کی شکایات پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے سراغ لگا کر راولپنڈی کے رہائشی عفان ندیم کو میر پور خاص سے گرفتار کرلیا،ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے 145سے زاید فیس بک سمیت سوشل میڈیا کے جعلی اکاؤنٹ بنائے ہوئے تھے، ملزم خواتیں کے موبائل اور دوسرے اکاؤنٹ ہیک کرکے ان کے خاندان اور دوستوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ذاتی نوعیت کی تصاویر بھی حاصل کرلیتا، ملزم عفان ندیم آئی ایم ای آر ، سی ایل آئی اور پی این آئی نمبر تبدیل کرنے میں مہارت رکھتا ہے،راولپنڈی سے 2برس قبل میرپورخاص آیا اور ایک ہی کمرے رہ رہا تھا۔