نوابشاہ: الخدمت کے 3روزہ آئی کیمپ سے 500مریض مستفید

203

حیدر آباد(نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ضلع نوابشاہ میں3روزہ مفت آئی کیمپ سے 500مریض مستفید، ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور موتیا کے150 مریضوں آپریشن کیے۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت پی او بی کے تعاون سے 24تا 26جنوری ضلع نوابشاہ میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ کا افتتاح صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے کیا ، ماہر ڈاکٹر وں نے 500مریضوں کا معائنہ کیا ، ادویات اور چشمے فراہم کیے اور موتیے کے 150مریضوں کے آپریشن کیے۔ کیمپ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نوابشاہ صابر قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحمن،اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر منظور احمد ملاح، نائب صدر چیمبر آف کامرس قیوم قریشی، صدر پریس کلب ذوالفقار ،نائب امیر جماعت اسلامی راشد مکرم،ضلعی صدر عبدالوہاب، جنرل سیکرٹری سلمان رؤف ،سماجی کارکن راؤ سیف الزمان، کور آرڈینیٹر نوابشاہ امجد بٹ ،پروگرام منیجر سید کاشف عباس ملک،ڈپٹی منیجر شعبہ صحت محمد سلیم خان ویگر بھی کیمپ موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے کہا کہ آلودگی ،گندگی اور غیر فطری طر زندگی کے باعث عوام جہاں دیگر امراض کا شکار ہیں وہیںآنکھوں کی بیماریاں عام ہو رہی ہیں ، دن کا بیشتر حصہ ٹی وی ، موبائل دیکھنے میں گزرجاتاہے،عوام اپنی زندگی میں اعتدال لائیں گے تو امراض سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کے شعبہ صحت سے سالانہ 5لاکھ کے قریب مریض مستفید ہورہے ہیں،ہر ضلعے میں کیمپ کے انعقاد کا مقصد عوام کو صحت کی سہولیات دینے ساتھ ساتھ آگاہی بھی فراہم کرناہے، صدر الخدمت نے کیمپ کا دورہ کرنے پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔