سکھر،جئے سندھ تحریک کاکارکنان کی بلاجوازگرفتاری کیخلاف احتجاج

164

سکھر( نمائندہ جسارت)جئے سندھ تحریک ضلع سکھر کے کارکنان کی بڑی تعداد نے جست کے قائم مقام مرکزی صدر عبدالفتاح چنا،مسعود ،شوکت ،امام الدین جتوئی،امدادجتوئی سمیت سندھ کے دیگر لاپتا ہونے والے قومی کارکنان کی پرسرار گمشدگی والے عمل کے خلاف پریس کلب کے سامنے جست سکھر کے رہنما فاروق جتوئی ،صدر الدین،جھکرواورثنا اللہ جتوئی و دیگر کا کہنا تھا کہ جست رہنما عبدالفتاح چنا سمیت بے گناہ قومی کارکنان کو اغوا کرکے لاپتا کر دیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں لاپتا ہونے والے کارکنان کو سندھ سے محبت کرنے کی سزا دی جارہی ہے اور ریاستی اداروں اور حکومت کی جانب سے سندھ کے حقوق کیلیے آواز بلند کرنے پر قومی کارکنان کو ظلم و زیادتی کانشانہ بنایا جارہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، جست کے قومی کارکنان سائین جی ایم سید کے عدم تشدد والے فکر و فلسفے کے پیروکار ہیں اور پر پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور خون کے آخری قطرے تک سندھ کے حقوق کیلیے جنگ جاری رکھیں گے۔ مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے کارکنان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لے کر گمشدہ کارکنان کو فوری آزاد کرانے کا پرزور مطالبہ کیا۔