لاہور (اے پی پی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول زرداری نے سینٹرل پنجاب میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ فروری کے آخری ہفتے سے ساہیوال ڈویژن سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے۔ بلاول زرداری ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ورکرز کنونش سے بھی خطاب کریں گے۔ چیئر مین بلاول اوکاڑہ میں کسان کنونشن سے بھی خطاب کریں گے، لاہور میں ویمن کنونشن، یوتھ کنونشن، طلبا کنونشن، میڈیا کنونشن اور ڈسٹرکٹ 3 کے ورکرز کنونشن
سے بھی خطاب کریں گے۔ ساہیوال ڈویژن کے اضلاع اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال کی ڈسٹرکٹ بارز سے بھی خطاب کریں گے۔ بلاول زرداری گوجرانوالا، گجرات اور منڈی بہاالدین کے اضلاع میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔ اور جہلم میں کسان کنونشن سے خطاب اور گوجر خان میں وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔