صدر آزاد کشمیر کا بھارتی آرمی چیف کو حملے کرنے کا چیلنج

110

اسلام آباد( آن لائن )صدر آزادکشمیر نے بھارتی آرمی چیف کو پاکستان پر حملے کے لیے چیلنج کر دیا۔سردار مسعور خان کا کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ بھارتی فوج آئے اور پاکستان پر حملہ کرے، تاریخ مت بھولیں ،پاکستانی فوج مقابلے کے لیے تیار ہے،بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔11 جنوری کو بھارتی آرمی چیف نے دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ اجازت دے تو
ہم آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کو تیار ہیں ،ہمارے پا س منصوبے تیار ہیں۔صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ثالثی کرکے مسئلہ کشمیر حل کروانا چاہتا ہے تو اسے پہلے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کو روکنا ہو گا۔مقبوضہ کشمیر جہنم بنا ہوا ہے، نوجوانوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے ،لوگوں کو بجلی کے جھٹکے لگائے جا رہے ہیں، بچے بچے کے ماتھے پر دشمن کا لیبل لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ تک پہنچانے میں چین کا مثالی کردار ہے، افسوس ناک امر یہ ہے ا قوام متحدہ کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔