لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ان ہائوس تبدیلی کوئی غیر آئینی بات نہیں،(ن)لیگ نے اپنے دروازے سب کے لیے کھول رکھے ہیں ،عام آدمی پر عیاں ہو گیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی نااہل ترین حکومت ہے،گندم کا بحران ہے، چینی کا بحران آنے والا ہے ، نااہلوں کی حکومت نے کسی قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ پہلے ہی روز کہہ دیا تھا کہ جتنی خدمت ہم نے کی ہے اس سے آدھی بھی کر لیں تو بڑی بات ہو گی۔