زرداری کی صحت میں بہتری کا عمل انتہائی سست ہے ،رپورٹ سامنے آگئی

99

کراچی (آئی این پی )کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔آصف زرداری گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی کے بعد سے کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔رپورٹ نجی اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر انوپ کمار نے جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 64 سالہ آصف علی زرداری کو 14 دسمبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب کہ 26 دسمبر کو ان کا تھیلیم اسکین اور ایکو
کارڈیو گرافی کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف امراض کی وجہ سے آصف علی زرداری کی صحت میں بہتری کا عمل انتہائی سست ہے اور اب تک ان کی شوگر کا لیول بھی قابو میں نہیں۔آصف علی زرداری کو سینے میں بائیں جانب تکلیف کی بھی شکایت ہے، ڈاکٹرز نے سابق صدر کو میگنیٹک ریزوننس امیجنگ(ایم آئی آر)ٹیسٹ بھی تجویز کیا ہے۔ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو طبیعت کی بہتری تک سفر نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔