لاڑکانہ، میہڑ بائی پاس کے قریب مسلح افراد ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

97

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) میہڑ بائی پاس کے قریب ڈکیتی کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قنبر تحصیل کے گاؤں گڑھی کرٹیو کے رہائشی اختیار چانڈیو کو زخمی کرنے کے بعد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ اطلاع پر حد کے تھانے کی پولیس نے دیہاتیوں کی مدد سے زخمی کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔