ایس ایس پی ٹریفک ساو¿تھ امیر سعود مگسی بہترین کارکردگی پر 122 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد دیں ،

915

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی ٹریفک ساو¿تھ امیر سعود مگسی کی زیرصدارت تعریفی اسناد کی تقسیم کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں ٹریفک ساو¿تھ کے علاوہ دوسرے اضلاع کی نفری نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ساو¿تھ امیر سعود مگسی نے کہا کہ ٹریفک پولیس تمام سخت اوقات میں بھی بہترین کارکردگی کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیتی ہے، سردی ہو یا گرمی دھواں ہو یا مٹی کسی صارف کی مدد کرنی ہو یا کسی بزرگ کی رہنمائی ہر جگہ ٹریفک پولیس نے عوامی خدمت میں اپنے آپ کو منوایا ہے،

ٹریفک پولیس نے حالیہ دنوں میں سریلنکا بمقابلہ پاکستان ٹیسٹ میچ جو ہمارے ملک میں 10 سال بعد کرکٹ کی واپسی کا آغاز ہے اس میں بہترین کارکردگی سرانجام دی جس کو سب نے سراہا۔ سال کی آخری رات کو ٹریفک پولیس کے منظم انتظامات اور غیر معمولی ڈیوٹی کی وجہ سے کہیں بھی ٹریفک میں رکاوٹ یا حادثہ پیش نہیں آیا جوکہ قابل ستائش ہے۔

ایس ایس پی نے تمام انتظامات میں بہترین کارکردگی سرانجام دینے والے ساو¿تھ کے 97 اور دوسرے اضلاع کے 122 افسران و ملازمان جنہوں نے خصوصی ڈیوٹی ساو¿تھ زون میں سرانجام دی ان تمام کو تعریفی اسناد دیں۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ میں عوام سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ ایسے کٹھن مراحل میں ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔