شہباز شریف خاندان کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا

144

اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف،حمزہ شہباز اور سلمان شہبازشریف سمیت 9افراد کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زاید اثاثہ جات ریفرنس داخل کرنے کی تیاری شروع کردی۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب کو پہلے ہی ضمنی ریفرنس داخل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔ نیب نے شہباز شریف خاندان کی خواتین اورچند دیگر اراکین کی عدم پیشی کے باعث ضمنی ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس میں شریف خاندان کے ذاتی ملازم فضل داد عباسی، منی ایکس چینجر قاسم قیوم ، نثار احمد اور راشد کرامت سمیت وعدہ معاف گواہ بننے والے 4 ملزمان کو بھی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔