نقطہ نظر

243

کراچی کی گندگی کا مسئلہ
کراچی مملکت خداداد پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور یہ شہر آج کل بے انتہا مسائل میں گھرا ہوا ہے جس کی طرف نہ حکومت ِ پاکستان توجہ دیتی ہے اور نہ ہی حکومت ِسندھ اپنی ذمے داریوں کو سمجھنے کے لیے تیار ہیں۔ کراچی میں جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کے باعث گلیوں، محلوں سے عام شہریوں خصوصاً طلبہ و طالبات کا تعلیمی اداروں تک پہنچنا محال ہوگیا ہے۔ دوسری جانب سیوریج کی بدتر صورت حال ہے اور بارش کے پانی کی نکاسی کا بھی کوئی موثر انتظام موجود نہیں ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ کچرا پھینکنے کے لیے مناسب انتظام کرے اور اس شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ کراچی کے شہریوں کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ اپنے شہر کی صفائی کا خیال رکھیں اور اپنے شہر کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا رکھیں۔
اربیہ اسد خان، اورنگی ٹائون کراچی