جماعت اسلامی لاڑکانہ کے سابق امیرعبدالمجید شیخ انتقال کرگئے

90

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی لاڑکانہ کے سابق امیروبزرگ رہنما عبدالمجید شیخ (کپڑے والے) انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ صوبائی نائب امیرپروفیسرنظام الدین میمن کی امامت میں ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ،جے آئی یوتھ کے صوبائی رہنما ایڈووکیٹ طارق میرجت،لاڑکانہ ،شکارپور اورقنبر شہدادکوٹ اضلاع کے امرا اورکارکنان سمیت دوست احباب نے شرکت کی،بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔مرحوم کی عمر88سال تھی جبکہ پسماندگان میں 5 بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ دریں اثنا نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی اوردیگر ذمے داران نے عبدالمجید شیخ کپڑے والے کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔