پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ میں آج تحریری امتحان لیا جائے گا

288

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے مستقبل میں پولیس جوانوں کی ترقیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ جاتی امتحانات کرانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں آج صبح گیارہ بجے پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ میں تحریری امتحان لیا جائے گا۔ ڈی ایس پی عاقل علی مجتبیٰ دہاریجو کی زیر نگرانی اور ڈی ایس پی لیگل لاڑکانہ بشیر احمد ابڑو کی رہنمائی میں پی پی سی، ایویڈنس ایکٹ جنرل نالج، سی آر پی سی پولیس رولز اور لوکل اینڈ اسپیشل لا کے مضامین سے سوالنامہ تیار کیا جائے گا۔ تحریری امتحان کے بعد دوسرے روز ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسداللہ شیخ اور آر آئی پولیس لائن انسپکٹر شیر افسر پٹھان کی زیر نگرانی پریڈ امتحان بھی لیا جائے گا۔