کراچی ( اسٹا ف رپورٹر) شیریں جناح کالونی میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، ملزم شوہر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، جبکہ سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان کو زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کلفٹن تھانہ کی حدود شیریں جناح کالونی گورنمنٹ اسکول والی گلی میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو زخمی کردیا جسے ایمبولنس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر مضروبہ کی شناخت 40 سالہ تمنا بی بی زوجہ حیات خان کے نام سے کی گئی،
پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گھریلوں ناچاقی کے دوران پیش آیا ، فائرنگ میں ملوث ملزم شوہر فرار ہوچکا ہے ، تاہم پولیس واقعہ کی مذید تفتیش کر رہی ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مضروب کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم مضروبہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔