بزدار حکومت کے خاتمے کیلیے ن لیگ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے پر آمادہ

349

لاہور (آئی این پی) پنجاب میں بزدار حکومت کے خاتمے کے لیے (ن) لیگ نے (ق) لیگ اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا ہیں ‘ (ن) لیگ نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا ہے جبکہ (ق) لیگ کے تر جمان سینیٹر کامل علی آغا نے (ن) لیگ کے تعاون کی بھی تصدیق کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی تبدیلی کے لیے (ن) لیگ نے اپوزیشن جماعتوں اور (ق) لیگ کے ساتھ ملکر منصوبہ بندی شروع کردی ہے‘ کسی بھی لمحے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے کیونکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ نہ صرف اپوزیشن کر رہی ہے بلکہ اتحادی اور پی ٹی آئی کے متعدد ارکان بھیکر رہے ہیں‘ مسلم لیگ ن کو ملا کر پنجاب حکومت تبدیل کرنے کے لیے اپوزیشن کو صرف 12 ووٹ درکار ہیںجو ق لیگ کے10 اور اوکاڑہ سے جگنو محسن اور ملتان سے قاسم عباس کو ملا کر حاصل کیے جاسکتے ہیں اور بدلے میں پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کے حق دار قرار پائیں گے۔