نوابشاہ ،پرائیوٹ لائن مین کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت کا مقدمہ درج

127

نوابشاہ(سٹی رپورٹر) حیسکو سب ڈویژن قاضی احمد کی نااہلی کے باعث پرائیوٹ لائن مین غلام رسول زرداری کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاکت کا مقدمہ حیسکو سب ڈویژن قاضی احمد کے ایس ڈی او مخدوم مدثر ایل ایس غلام حیدر مری لائن مین شاہ نواز کھورکھانی اے ایل ایم قابل کوریجو پر ایف آئی آر نمبر 18 /2020 کے تحت قاضی احمد تھانے پر درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں نامزد ملزمان کے خلاف دفعہ 319 کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے مقدمے میں ملزمان کی لاپرواہی کے باعث ہلاکت ہوئی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس کی ٹیم روانہ کر دی۔ واضح رہے کہ ایس ڈی او مخدوم مدثر کی تعیناتی کے بعد نااہلی کے باعث اس سے پہلے بھی سکندر جتوئی کی ہلاکت ہوئی تھی اس کے باوجود ایس ڈی او مخدوم مدثر کو حیسکو کے بالا افسران کی آشیرواد حاصل ہونے کے باعث ایس ڈی او مخدوم مدثر کو سیٹ سے ہٹایا بھی نہیں گیا اور نہ ہی کوئی کارروائی ہوئی ۔شہریوں نے چیف حیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل ایس ڈی او کو ہٹا کر کاروائی کی جائے۔