گوجرانوالہ: لکڑی کے گودام میں آتشزدگی

342

گوجرانوالہ: وزیر آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب آگ کے شعلوں نے سارے گودام کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے قریب واقع ہری پور ریلوے اسٹیشن کے گودام میں علی الصبح آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلوں نے سارے گودام کو اور قریب پڑی لکڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔