ماسٹر ہاکی کا پہلا میچ پاکستان نے جیت لیا،عمان کو 2 گول سے شکست

168

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماسٹر ہاکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیت لیا ، عمان کی ہاکی ٹیم کو2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی ، پاکستان کی جانب سے قمر ابراھیم نے2 کامران اشرف اور محمد علی نے ایک ، ایک گول اسکور کیا۔3 میچوں پر مشتمل ماسٹر ہاکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان ماسٹر ہاکی ٹیم نے جیت لیا ،، پاکستان 2کے مقابلے میں4 گول سے شکست دیکر 1-0 کی برتری حاصل کرلی ،، پاکستان کی جانب سے اولمپئین قمر ابراھیم نے2 ، اولمپئین کامران اشرف اور محمد علی نے ایک ، ایک گول اسکور کیا ، عمان کی جانب سے دونوں گول سمیر الیاس جمن نے اسکور کئے ،، عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بازئووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا ،، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھو کر نے بحیثیت مہمان خصوصی ماسٹر ہاکی سیریز کا افتتاح کیا، کمانڈنٹ پی این ایس کار ساز محمد حسین سیال بھی میچ سے محظوظ ہوتے رہے ، مہمان خصوصی نے خطاب میں کہا کہ ماسٹر ہاکی سیریز اور پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کے حوالے سے اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کی کوششیں قابل ستائش ہیں انکے ساتھ ہاکی فیڈریشن کا تعاون جاری ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا ، بعد ازاں مہمان خصوصی کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔