کوئٹہ، صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی سے قلمدان واپس لے لیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

170

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی سے قلم دان واپس لے لیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ صوبائی مشیر تعلیم برائے سیکنڈری ایجوکیشن محمد خان لہڑی سے قلمدان واپس لے لیا گیا۔ وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے صوبائی مشیر سے قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، محمد خان لہڑی کا تعلق حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میر نصیب اللہ مری سے بھی وزارت صحت کا قلمدان واپس لیا جاچکا ہے۔