لاڑکانہ کے گوٹھ صوبیدار خان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا تحفظ کا مطالبہ

114

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تعلقہ ڈوکری ضلع لاڑکانہ کے گوٹھ صوبیدار خان کی رہائشی مسمات نائلہ بنت غلام علی اور راجا جسکانی نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے کے بعد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی رضا اور خوشی کے ساتھ عدالت میں نکاح کیا ہے۔ اس موقع پر نائلہ نے کہا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، میں اپنی مری سے گھر سے نکلی اور اپنی پسند سے شادی کی ہے۔