اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صوبہ سندھ میں مقامی حکومتوں کے نظام کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کرے گی۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی سربراہی میں کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاتھا کہ تحریک انصاف صوبہ سندھ میں مقامی حکومت کے نظام کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کرے گی کیونکہ یہ قانون اورآئین کے مطابق عوام کو مقامی سطح پر سیاسی، انتظامی اور مالی طور پر با اختیار نہیں کرتا۔