ٹھٹھہ ،الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال، ایک روزہ مفت امراض قلب کیمپ کا قیام

178

ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت ) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کی جانب سے الخدمت میڈیکل سینٹر ناریجا گوٹھ مکلی میں ایک روزہ مفت امراض قلب کیمپ کا انعقاد کیا گیا، مفت کیمپ میں بچوں کے ڈاکٹر شیراز احمد شیخ اور ڈاکٹر مشتاق حسین ڈیرو نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں، اس کیمپ سے ٹھٹھہ، مکلی، گجو، جنگ شاہی و دیگر علاقوں کے مریضوں نے فائدہ حاصل کیا۔ کیمپ کی آرگنائزنگ سید فرمان شاہ، سید ریاض حسین جیلانی اور محمد علی خٹک کر رہے تھے۔ کیمپ کے اختتام پر الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال گلشن حدید کے آرگنائزر سید فرمان شاو نے بتایا کے ٹھٹھہ میں لوگوں کو معیاری صحت کی سہولیات میسر نہیں ہیں اور غربت کی وجہ سے لوگ علاج کیلیے بڑے شہر نہیں جا سکتے ان کو کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی موجودگی میں صحت کی اچھی سہولیات کی خدمات پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔