کراچی (اسٹاف رپورٹر) جرائم پیشہ افراد اور اسٹریٹ کرائم پر کڑی نظر رکھنے کے لیے کراچی شہر میں 2200کلوز سرکٹ )سی سی ٹی وی( کیمرے اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق محکمہ داخلہ کی سفارش پر حکومت سندھ نے صوبائی داروالحکومت میں پرانے کیمرے اپ گریڈ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ داخلہ کو پرانے کیمرے اپ گریڈ کرنے کے لیے سمری ارسال کرنیکی ہدایت کردی ہے۔
حکام کے مطابق سات سو سے زائد مقامات پر پرانے کیمروں کو اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے شاہراہ فیصل، میٹروپول سے سندھ سیکریٹریٹ، گورنر ہاﺅس اور وزیراعلی ہاس تک سی سی ٹی وی کیمرے اپ گریڈ ہونگے۔
حکام کے مطابق ایئرپورٹ سے ریڈ زون تک کیمروں کی مرمت کرکے ان کے رکارڈنگ کا سسٹم اپ گریڈ کیا جائے گا۔