حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع

314

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ آپ کب گرفتار ہوئے۔ حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ بھول گیا ہوں کہ کب گرفتار ہوا، شاید 11 جون 2018 کو گرفتار کیا گیا اور 4 ستمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔