اعصام الحق کا آکلینڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں سفر تمام

158

آکلینڈ (جسارت نیوز) امریکی ٹینس ا سٹار آسٹن کریجک اور انکے کروشین جوڑی دار فرینکو سکیوگو آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ پہنچ گئے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے نامور ٹینس ا سٹار اعصام الحق ا ور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کو شکست دیکر ٹاپ4 مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جمعرات کو نیوزی لینڈ میں مرد کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں امریکی ٹینس ا سٹار آسٹن کریجک اور انکے کروشین جوڑی دار فرینکو سکیوگو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔