کوئٹہ ،مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات،3 افراد جاں بحق ،8 زخمی

175

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ٹریفک اور دیگر حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد عبدالولی چوک کے قریب واقع مکان میں کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریں اثنا ضلع خضدار کے علاقے وہیر میں گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جس کا تعلق پیشی کپر سے بتایا جارہا ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع سبی کے علاقے ڈرین گڑھ کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خیر جان ولد ٹھل خان، محمد نور ولد یوسف، شفیع محمد ولد محمد مراد، رحیم بخش ولد رسول بخش، خیر محمد ولد نذر اور رضیہ بی بی زوجہ امجد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔