لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) روحانی طلبہ جماعت ضلع کا اجلاس صدر عبدالعزیز شیخ کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں تمام عہدیدارن نے شرکت کرتے ہوئے متفقہ تمام برانچوں کے انتخابات کروانے، ضلعی ورکنگ پلان تشکیل دینے اور برانچ ٹارگٹ سمیت معاملات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ روحانی طلبہ جماعت کے سرپرست اعلیٰ سجن سائیں کے پیغام کو ہر جگہ پہنچاکر رواں ماہ کے اختتام پر تمام برانچز میں انتخابات کروا کر عہدیدارن کو منتخب کیا جائے گا۔